قبول ہے! ایمن اور منیب نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

خوبرو ٹیلی ویژن اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ گذشتہ روز نکاح کے بندھن میں بن گئے۔ایمن خان اور منیب بٹ کی جوڑی اس وقت مداحوں کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہے۔دونوں کی منگنی گزشتہ برس ہوئی تھی، جس کے بعد پرستاروں کو دونوں کی شادی کا بے صبری سے انتظار تھا۔

اور اب اس انتظار کو ختم کرتے ہوئے دونوں نے ایک دوسرے کو ’قبول ہے‘ کہہ دیا ہے۔ایمن اور منیب کے نکاح کی تصویر سب سے پہلے اداکارہ کی جڑواں بہن منال خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔ایمن خان نکاح کے وقت کافی جذباتی دکھائی دیں اور اپنے والد اور بہن سے مل کر آبدیدہ بھی ہوئیں۔

دوسری جانب منیب بٹ کا نکاح مسجد میں ہوا جہاں ان کے ساتھ قریبی دوست اور احباب موجود تھے۔ایمن خان نے اپنے نکاح کے لیے ڈیزائنر ارم خان کے روایتی عروسی لباس کا انتخاب کیا جب کہ میک اپ اور اسٹائلنگ سارہ سیلون اینڈ اسپا سے کروائی۔

دوسری جانب نکاح کے لیے منیب بٹ نے دیپک اینڈ فہد کے ڈیزائن کردہ شیروانی کوٹ اور کرتے پاجامے کو ترجیح دی۔
اس شادی کی تقریبات گذشتہ کافی دنوں سے جاری ہیں۔ نکاح سے قبل ایمن خان کی ڈھولکی اور برائیڈل شاور بھی بھرپور انداز سے منایا گیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

رنویر کے دپیکا کو شادی کے موقع پر دئیے گئے تحفے کی قیمت کتنی؟

رنویرسنگھ نے اپنی دلہن دپیکا پڈوکون کو قیمتی انگوٹھی کا تحفہ دیا ہے جس کی قیمت کروڑوں میں ہے۔

بھارتی میڈیا میں اس وقت رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کے چرچے جاری ہیں، پورے میڈیا کی توجہ دونوں اسٹارز کی شادی کے لباس اور دلہن کے زیورات پر مرکوز ہے، تاہم میڈیا میں جس چیز کے چرچے سب سے زیادہ ہورہے ہیں وہ رنویر سنگھ کی جانب سے دپیکا کو دیا جانے والا پہلا تحفہ ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:دپیکا کے شادی کے جوڑے پر درج خاص پیغام کیا تھا؟

رنویر سنگھ نے اپنی دلہن دپیکا کو خوبصورت انگوٹھی کا تحفہ دیا ہے جس میں قیمتی ہیرا جڑا ہے، انگوٹھی کی قیمت ایک کروڑ تین لاکھ سے دو کروڑ سات لاکھ کے درمیان بتائی جارہی ہے۔ دپیکا کی شادی کی تصاویر میں انگوٹھی واضح طور پر نظر آرہی ہے۔

دپیکا کے شادی کے جوڑے پر درج خاص پیغام کیا تھا؟

بالی وڈ کے نئے شادی شدہ جوڑے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے گذشتہ روز اپنی شادی کی آفیشل تصاویر مداحوں سے شیئر کیں۔

یہ تصاویر شیئر کرنے کی دیر تھی کہ فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جن پر لوگوں کے تبصروں اور مداحوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اٹلی کے خوبصورت مقام ‘لیک کومو’ پر ہونے والی اس شادی کے پہلے روز کی تقریبات ساؤتھ انڈین کونکنی روایات کے مطابق تھیں، جہاں جوڑے نے ڈیزائنر سبیاساشی کے ملبوسات زیب تن کیے۔

دپیکا نے نارنجی مائل سلک کی ساڑھی کے ساتھ بھاری کندن جیولری کا انتخاب کیا تھا جبکہ رنویر سنگھ ساؤتھ انڈین اسٹائل کے سفید دھوتی کرتے میں نظر آئے۔

شادی کے دوسرے روز کی تقریبات سندھی روایات کے مطابق انجام دی گئیں اور اس موقع پر بھی ڈیزائنر سبیاساشی کے ہی ملبوسات کا انتخاب کیا گیا، جس کی تھیم سرخ اور سنہری رکھی گئی تھی۔

دپیکا پڈوکون سرخ لہنگے اور دوپٹے میں روایتی زیورات کے ساتھ غضب ڈھاتی نظر آئیں جبکہ رنویر سنگھ نے بھی دپیکا سے ملتے جلتے رنگ کی شیروانی اور کلاہ پہنا

خیر یہ تفصیلات تو شاید سب کو ہی معلوم ہیں، لیکن یہ بات بہت کم لوگوں کو پتہ ہوگی کہ شادی کے دوسرے دن دپیکا کے جوڑے پر ایک خاص پیغام بھی درج تھا۔

ہم بتاتے چلیں کہ 15 نومبر کو دپیکا نے جو جوڑا پہنا، اس کے دوپٹے پر سنسکرت زبان میں ایک دعا درج تھی، ‘سدا سو بھاگیاوتی بھاوا’ جس کا مطلب ہے، ‘سدا سہاگن رہو’۔

واقعی جتنا خوبصورت یہ جوڑا تھا، یہ دعا بھی اتنی ہی خوبصورت ہے۔

دوسری جانب دپیکا اور رنویر کے ساتھی اسٹارز اور بالی وڈ کی دیگر شخصیات کی جانب سے بھی جوڑے کو شادی کی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

فلمساز اور ڈائریکٹر کرن جوہر نے جوڑے کی شادی کی تصاویر شیئر کرکے دونوں کو نہایت دلچسپ انداز میں مبارکباد دی اور لکھا، ‘یہ بہت پیار والی پکچرز ہیں اور جن کا کوئی لائف پارٹنر نہیں ہے، ان کے لیے ‘ہائے’ والی فیلنگز۔’

انوشکا شرما نے بھی جوڑے کو ‘شادی شدہ افراد کے کلب’ میں شمولیت پر ڈھیر ساری مبارکباد دی۔

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑہ نے بھی دپیکا اور رنویر کو شادی کی مبارکباد دی۔

آیوشمن کھرانہ نے بھی جوڑے کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

‘بھرپور انتظامات’ کے باوجود دپیکا – رنویر شادی کی چند تصاویر لیک

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ پر مشتمل بالی وڈ کا خوبصورت جوڑا گذشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا، مداح ابھی تک ایونٹ کی آفیشل تصاویر کے منتظر ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کچھ تصاویر میں اس شادی اور مہمانوں کی جھلک ضرور دیکھی جاسکتی ہے۔

برطانوی کابینہ نے یورپی یونین سے علیحدگی کے مسودے کی توثیق کردی

بالی وڈ جوڑے نے شادی کی تقریبات کے لیے اٹلی کے خوبصورت ترین مقام ‘لیک کومو’ کا انتخاب کیا تھا، جہاں ساؤتھ انڈین کولکنی روایات کے مطابق دونوں شادی کے بندھن میں بندھے جبکہ آج رنویر اور دپیکا سندھی روایت کے مطابق تقریب میں دکھائی دیں گے۔

گذشتہ روز اہلخانہ اور قریبی دوستوں کو ملا کر انتہائی مخصوص افراد نے شادی میں شرکت کی تھی اور اس موقع پر اس بات کو یقینی بنایا گیا تھا کہ کوئی تصویر یا ویڈیو لیک نہ ہونے پائے۔

گذشتہ روز رپورٹس سامنے آئی کہ رپورٹرز اور فوٹوگرافرز کو ایونٹ سے دور رکھنے کی غرض سے کئی سیکیورٹی بوٹس بھی جھیل کے اطراف گشت میں مصروف ہیں جبکہ مقامی حکام نے کشتیاں کرائے پر دینے والی کمپنیوں کو خبردار کر رکھا ہے کہ وہ علاقے سے باہر کے لوگوں کو بوٹس کرائے پر نہ دیں۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ شادی میں آنے والے تمام مہمانوں کو ایک خصوصی رِسٹ بینڈ دیا گیا ہے جبکہ ان کے موبائل فونز کے کیمرہ لینس کو بھی اسٹیکر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کی اس میگا شادی کی آفیشل فوٹوگرافی کے فرائض وشال پنجابی انجام دے رہے ہیں۔

اگرچہ دپیکا اور رنویر کی شادی کی آفیشل تصاویر تقریبات کے اختتام کے بعد شام 6 بجے کے قریب پوسٹ کیے جانے کا امکان ہے، تاہم ان تمام تر حفاطتی اور سیکیورٹی انتظامات کے باجود بھی سوشل میڈیا پر اس شادی کی کچھ تصاویر گردش کر رہی ہیں۔

مہمانوں کی تواضع کے لیے کیے گئے انتظامات کے حوالے سے بھی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔

ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد یقیناً مداحوں کی بے صبری میں اضافہ ہوگیا ہے، لیکن آفیشل تصاویر کے لیے ابھی مزید انتظار کرنا پڑے گا۔

دپیکا اور رنویر کی شادی کی تقریبات میں موبائل فون لے جانے پر پابندی

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اوررنویرسنگھ کے مداحوں سمیت پوری بالی ووڈ انڈسٹری کوآج یعنی 14 نومبرکے دن کا بے صبری سے انتظارہے، آج دپیکا رنویراٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومومیں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گےتاہم انہوں نے شادی کی تقریب میں شریک مہمانوں کے موبائل فون استعمال کرنے پرپابندی لگائی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپراسٹارجوڑی نے مہمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ شادی کی تصاویرنہ کھینچیں کیونکہ اسمارٹ فون اور سوشل میڈیا کے اس دورمیں کسی بھی تصویر کو وائرل ہونے میں چند سیکنڈزلگتے ہیں اور دپیکا رنویر نہیں چاہتے کہ ان کی شادی کی ہرتصویر ان کے مداح دیکھیں لہٰذا وہ خود پروفیشنل فوٹوگرافرزکی جانب سے کھینچی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئرکریں گے۔ اس کے علاوہ دونوں سپر اسٹارز چاہتے ہیں کہ صرف وہی تصاویردیکھی جائیں جو وہ خود سوشل میڈیا پرشیئرکریں۔

دپیکا اور رنویر کی مہمانوں سےشادی سے قبل مہمانوں سے انوکھی درخواست

غیرملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کی شادی میں زیادہ وقت نہیں بچا، دونوں کل 14 نومبر کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوجائیں گے، تاہم دونوں نے شادی سے قبل مہمانوں سے انوکھی درخواست کرکے سب کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر دپیکا رنویر کی شادی کا دعوت نامہ گردش کررہا ہے جس میں دونوں سٹارز کی جانب سے مہمانوں کو مدعو کرنے کے ساتھ شادی میں پیش کیے جانے والے تحائف کے حوالے سے چند ہدایات بھی درج ہیں۔ دپیکا رنویر نے مہمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان دونوں کو شادی کے تحائف دینے کے بجائے یہ تحفے چیک کی صورت میں دپیکا پڈوکون کی تنظیم دی لیو لو لاف فانڈیشن کو عطیہ کردیں۔

واضح رہے کہ دپیکا رنویر اپنے خاندان کے ساتھ 2روز قبل ہی اٹلی روانہ ہوگئے تھے جہاں دونوں ایک روز بعد شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔ دونوں کی شادی کے استقبالیے کی 2 تقاریب منعقد ہوں گی، ایک 21 نومبر کو بنگلور میں اور دوسری 28 نومبر کو ممبئی کے گرینڈ ہائت ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔

وہ باتیں جو سیکنڈ ہینڈ گاڑی خریدتے وقت فراڈ سے بچنے کے لئے آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

ضروری نہیں کہ آپ نئی گاڑی ہی خریدیں کیونکہ یہ بات واضح ہے کہ بہت سے لوگ سکینڈ ہینڈ گاڑی خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں اور یہ فیصلہ ان کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اگر آپ کا بھی ایسا کوئی ارادہ ہے تو اس مضمون کو بہت دھیان سے پڑھ لیجئے، کہیں ایسا نہ ہو کہ چالاک ڈیلروں کے چنگل میں پھنس کر نقصان کروا بیٹھیں۔

ایکسپریس ٹریبیون بلاگ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں سیکنڈ ہینڈ گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کو بہت سی ضروری باتوں سے آگا ہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ پہلے تو آپ کو گاڑی کی قسم اور ماڈل کے بارے میں کچھ تحقیق کرنی چاہیے۔ OLX اور پاک وہیلز جیسی ویب سائٹیں اس کے لئے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ ان ویب سائٹوں پر آپ اپنی پرائس رینج بتاکر دیکھ سکتے ہیں کہ کس قسم کی اور کس ماڈل کی گاڑیاں آپ کو دستیاب ہیں۔

جب آپ اپنی پسند کے دو تین ماڈل منتخب کرلیں تو ان کے بارے میں دیکھنے والی اہم باتیں ہیں کہ یہ کتنی پائیدار ہیں، ایندھن کتنا استعمال کرتی ہیں، ان کی ری سیل ویلیو کیا ہے اور مینٹیننس پر کتنے اخراجات آتے ہیں۔ ان میں سے ری سیل اور مینٹیننس سب سے اہم ہیں۔

OLXاور پاک وہیلز جیسی ویب سائٹوں سے پہلے یہ معلوم کریں کہ جو گاڑی آپ خریدنا چاہ رہے ہیں اوسطاً اس کی قیمت کتنی بن رہی ہے۔ جب آپ گاڑی خریدنے جائیں تو اوسط قیمت سے 5 سے 10 فیصد کم میں خریداری کی کوشش شروع کریں تاکہ بھاؤ تاؤ کے بعد آپ کو ٹھیک قیمت مل سکے۔

گاڑی کی خریداری آپ کسی شوروم سے کرسکتے ہیں، اور کسی آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے بھی کرسکتے ہیں۔ شو رومز اکثر زیادہ قیمت طلب کرتے ہیں اور گاڑیوں کی حالت بھی بہت اچھی نہیں ہوتی۔ آن لائن خریداری کے لئے آپ کو محنت ذرا زیادہ کرنا پڑے گی۔ آپ کو گاڑی بیچنے والے افراد کے پاس پہنچنا ہوگا اور ایسا ایک سے زائد مرتبہ کرنا ہوگا۔ اتوار بازار میں بھی بڑی تعداد میں گاڑیاں دستیاب ہوتی ہیں لیکن ان میں سے بھی اکثر کار ڈیلروں کی جانب سے فروخت کے لئے پیش کی گئی ہوتی ہیں۔

ا گرچہ اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ انجن سب سے اہم چیز ہے لیکن یاد رکھیں کہ باڈی کی اپنی اہمیت ہے۔ انجن کی اوورہالنگ اور تبدیلی ہوسکتی ہے لیکن باڈی کی نہیں ہوسکتی۔ گاڑی کو دن کے وقت روشنی میں چیک کریں اور یقینی بنائیں کہ اس پر کسی بڑے ایکسیڈنٹ کے نشانات نہیں ہیں۔ یہ بھی معلوم کریں کہ اس کا پینٹ اصلی ہے یا نہیں۔ باڈی کے فلور، پلر اور ڈوربارڈر کو اچھی طرح چیک کریں کہ یہ زنگ آلود تو نہیں ہیں۔

اگلا مرحلہ گاڑی کے دستاویزات کی تصدیق ہے۔ اس کی نمبر پلیٹس اوریجنل ہونی چاہئیں اور گاڑی کے انجن نمبر اور چیسز نمبر وہی ہونے چاہئیں جو اس کے کاغذات میں درج ہیں۔ متعلقہ اداروں سے تصدیق کریں کہ یہ گاڑی چوری شدہ تو نہیں ہے۔ گاڑی کے مالک کا اصل شناختی کارڈ چیک کریں اور مینوفیکچرر کی اصلی انوائس بھی دیکھیں۔ آپ کو یہ بات بھی یقینی بنانی چاہیے کہ گاڑی کے ذمہ کوئی ٹیکس یا ایکسائز کلیئرنس وغیرہ نہیں ہونی چاہیے۔

خریداری کا فیصلہ کر لیں تو بیچنے والے کا شناختی کارڈ اور ڈلیوری لیٹر ضرور لیں، اور تمام دیگر دستاویزات کا حصول بھی یقینی بنائیں۔ گاڑی کی قیمت اور باڈی کے متعلق اطمینان ہوجانے کے بعد انجن کے تکنیکی معاملات کو چیک کرنے کے لئے آپ کو ماہر مکینک کی ضرورت ہوگی۔ ٹیسٹ ڈرائیو بہت ضروری ہے، اس سے ہی آپ کو گاڑی کی صحت کا عمومی اندازہ ہوسکے گا۔ دیگر چیزوں میں مائلیج، ایکسیسریز، انٹیریئر، رم اور ٹائر وغیرہ شامل ہیں۔ سیٹ کوور، فٹ پیڈ، دروازے کے کوور اور گاڑی کے اندر رکھی گئی سجاوٹ کی اشیاء اور پرفیوم وغیرہ سے متاثر نہ ہوں، یہ محض دکھاوے کی چیزیں ہیں۔ تو مختصر بات یہ ہے کہ چار چیزیں اہم ترین ہیں، باڈی کی کنڈیشن، ڈاکومنٹس، قیمت، اور انجن کی صحت، جو ایک ماہر اور مخلص مکینک بتا سکتا ہے۔

اسپائیڈرمین، آئرن مین اور دی ہلک جیسے شہرہ آفاق کرداروں کے مصنف اسٹین لی چل بسے

سٹین لی ماروول کامکس کمپنی کے شریک بانی تھے جن کے بنائے ہوئے کرداروں پرمبنی فلمیں ہالی ووڈ کی سب سے منافع بخش ترین فلموں میں سے ہیں۔ سٹین لی 1922ءمیں ایک یہودی پناہ گزین فیملی میں پیدا ہوئے اور صرف 18 سال کی عمر میں کامکس ایڈیٹر بن گئے اور ”ٹائملی پبلیکیشنز“ کمپنی میں کام کیا جس کا نام بعد میں تبدیل کر کے ماروول کامکس رکھا گیا۔

سٹین لی نے 1961ءمیں جیک کربی کے ساتھ مل کر کامکس کمپنی کا آغاز کرنے والے سٹین لی نے ”فینٹیسٹک فور“ نامی سیریز سے آغاز کیا جبکہ سپائڈرمین، دی انکریڈیبل ہلک، آئرن مین اور کیپٹن امریکہ کے کردار بھی انہوں نے ہی تخلیق کئے۔

پریانکا چوپڑا نے شادی سے پہلے ہی اس سے 30 کروڑ روپے کما لیے

فلم فیئر کے مطابق کئی ملکی اور غیر ملکی اخبارات اور چینلز پریانکا چوپڑا کی شادی کے رائٹس خریدنے کیلئے بھاگ دوڑ کرتے ہوئے نظر آ ئے تاہم اب حتمی طور پر پریانکا اور نک جونز نے شادی کی تصاویر کے حقوق ایک میگزین کو 2.5 ملین ڈالر جو کہ تقریباً پاکستانی تیس کروڑ روپے بنتے ہیں ، میں بیچ دیئے ہیں تاہم ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آ سکی کہ وہ کونسا میگزین جو کہ اداکارہ کو اتنی بڑی رقم دینے کیلئے تیا رہو گیا ہے ۔

یاد رہے کہ نک جو نز اور پریانکا چوپڑا نے منگنی سے متعلق اچانک اگست میں اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا تھا ۔ جوڑا جودھا پور میں دو دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہاہے ۔

فخرعالم ‘مشن پرواز’ مکمل کرکے دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم نے اپنا خواب ‘مشن پرواز’ مکمل کرلیا ہے جس کے بعد وہ دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔انہوں نے مشن مکمل کرنے کی خوشخبری سب کو ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام کے ذریعے دی۔

فخر عالم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے مشن کا آغاز 10 اکتوبر کو فلوریڈا سے کیا تھا جس میں انہوں نے 24 دن میں 22 ممالک کا سفر کیا ہے اور اب وہ واپس فلوریڈا پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے آفیشل طور پر کامیابی سے مشن پرواز مکمل کرلیا ہے۔فخر عالم نے پورے پاکستان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اب ہمارا نام ہوا بازی کی تاریخ میں لکھا جا چکا ہے۔