آئی ایم ایف نے عمران خان کی چیخیں نکال دیں



عمران خان کی بے باک حکومت کے لاکھ مرتبہ ناک رگڑنے کے باوجود آئی ایم ایف قرضہ دینے پر نہیں مان رھا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے کئی نکات پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مانیٹری پالیسی پر ڈیڈ لاک ہے، آئی ایم ایف نے روپے کی قدر کو کنٹرول نہ کرنے اور شرح سود بڑھانے کی شرائط رکھی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف توانائی اور دوسرے شعبوں پر سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے، اس کے علاوہ آئی ایم ایف سے ٹیکسوں میں اضافے پر بھی اختلاف ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4600 ارب روپے مقرر کرنے کا کہا ہے لیکن آئی ایم ایف ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5200 ارب روپے سے 5300 ارب روپے کے درمیان چاہتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ اختلافی نکات پر آئی ایم ایف کو قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔