میں ایک جاہل انسان ہوں: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران نیازی نے ایک انگریزی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوے تسلیم کیا کہ وہ ایک جاہل انسان ہیں اور وہ کچھ نہیں جانتے.

فنانشل ٹائمز کو انٹرویو کے دوران عمران خان سے چین میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم پر جب عمران نیازی سے سوال کیا گیا کہ وہ اس بارے میں کیا کہیں گے؟

عمران نیازی نے اس پر جواب دیا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے.

دورباہ پوچھا گیا کہ آپ دنیا بھر کے مسلمانوں کے متعلق بیانات دیتے ہیں، عمران نیازی نے فرمایا کہ ہاں مسلمان اس وقت اپنے برے ترین وقت سے گزر رہے ہیں.

مگر چین میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر دوبارہ سوال پر عمران نیازی نے کہا کہ اس بارے میں اخبارات میں زیادہ کچھ نہیں اور وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے.

یاد رہے کہہ چین میں لاکھوں مسلمانوں کو ان سے گھروں سے اٹھا کر خاص علاقے میں قید رکھا گیا ہے. گھر میں قران کی موجودگی پر افراد کو اٹھا لیا جاتا ہے.