حکومت میں شامل دہشت گرد وزیر: بلاول، حکومتی وزرا کی چیخیں

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے عمران خان کی حکومت میں شامل دہشت گرد وزرا کا پول کھولے جانے کے بعد حکومت کی چیخیں ساتویں آسمان تک سنائی دینے کے ساتھ ہی حکومت نے بوکھلاہٹ میں نیب کو بلاول کے پیچھے چھوڑ دیا ہے.

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تنقید پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول پاکستان کی نہایت منفی تصویر کشی میں مصروف ہیں، پاکستان پوری دنیا کے لیے امن کا پیامبر بن کر ابھرا ہے، پاکستان مخالف حلقوں کو خوش کرنےکی کوشش پر بلاول کوشرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول قوم کو بتائیں وہ کس کی زبان بول رہے ہیں، ہم امن پسند قوم ہیں اور امن ہی چاہتے ہیں

ایک صحافی کے سوال پر کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے حکومتی وزراء کے کالعدم تنظمیوں سے رابطے ہیں، اسد عمر نے جواب دیا کہ میری الیکشن مہم میں جن تنظیموں نے ساتھ دیا وہ خود دہشت گردی کا شکار رہی ہیں۔