جاگتے رہنا، ہم پر نہ رہنا

آئی ایس آئی کے سابق چیف اسد درانی کو غداری کے جرم میں فوج کی جانب سے کئی ماہ کی عرق ریزی کے بعد عبرتناک سزا سناتے ہوے ” پنشن روک لی گئی”.

غداری کی اتنی بڑی سزا نہ سنی نہ دیکھی.

بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کے جواب میں آئی ایس پی ار کر ترجمان جنرل غفور نے عجیب منطق بھری پریس کانفرنس کی. جب ان سے سوال کیا گیا کہ

جہاز کیوں نہیں گرائے؟

اس سوال کے جواب میں کہ پاکستان نے اس کے جہاز کیوں نہیں گرائے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ انڈیا ملٹری مقامات پر حملہ کرنا چاہتا تو وہ ایل او سی کو عبور کیے بغیر بھی کر سکتا تھا لیکن اس نے صرف ’ڈرائے رن‘ کرنا تھا۔

پہلی سٹرائیک کا ردعمل فوری طور پر ہوتا ہے۔۔۔۔ یا تو ہم بھی سرحد عبور کرتے۔ لیکن میں نے آپ کو کہا تھا ناں کہ ہم مختلف انداز میں ردعمل دیں گے اور آپ کو سرپرائز دیں گے۔ اور میں آپ سے کہہ رہا ہوں پلیز ویٹ کریں۔‘

کسی قلندر نے جنرل غفور کے جواب پر مطلب نکالا ” جاگتے رہنا، ہم پر نہ رہنا”