بھارت کا پاکستان پر حملہ: چین کا پاکستان کی حمایت سے صاف انکار

بیجنگ: چین نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے جانے والے حملے کے بعد گول مول بیان دیا ہے.

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ نے میڈیا بریفنگ کے دوران بھارت کے پاکستان پر حملے کے جواب میں پاکستان کی حمایت سے انکار کر دیا اور بیان دیتے ہوے دونوں ممالک کو صورتحال پر دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا درس دیتے ہوے دونوں ممالک کو صورتحال معمول پر لانے پر زور دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان وہ اقدامات کریں گے جس سے خطے میں استحکام اور دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے چین کسی بھی بھارتی جارحیت پر کھل کر پاکستان کی حمایت کرتا رہا ہے