فوج نے نواز شریف کا طبی معائنہ اپنے ہاتھ میں لے لیا

لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کے طبی معائنے کیلئے نیا فوجی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

فوجی میڈیکل بورڈ نواز شریف کا طبی معائنہ کرے گا۔

میڈیکل بورڈ میں بریگیڈیئر ڈاکٹر عبدالحمید صدیقی، بریگیڈیئر ڈاکٹر عظمت حیات، ڈاکٹر سجاد احمد، ڈاکٹر حامد، ڈاکٹر طلحہٰ بن نذیر اور ڈاکٹر شاہد حمید شامل ہیں۔

نوازشریف کے خون کے نمونے لیے گئے اور ان کا ایکو ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ سابق وزیرعظم کے معالجین کے مطابق نوازشریف کے دل کے 3 ٹیسٹ لیے گئے جس میں ان کی ای سی جی، ایکو اور تھیلیم ٹیسٹ کیے گئے۔

ایکو کی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا پایا گیا جب کہ دل کے پٹھے موٹے ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لایا گیا تھا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔