عارف علوی پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کے قدموں میں گر پڑے

کراچی: تحریک انصاف کے مقرر کردہ اور دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب پاکستان کے صدر عارف علوی پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کے قدموں میں گر گئے ہیں.

دو دن قبل بڑھکیں مارنے والی تحریک انصاف کے صدر اب پپلز پارٹی سے تعاوں کے بھیک مانگ رہے ہیں.

علوی کا کہنا ہے کہ جب تک سندھ حکومت تعاون نہیں کرے گی کراچی میں کام نہیں ہوسکتا۔ عارف علوی نے کہا کہ گورنر سندھ کا مؤقف ہے سندھ حکومت تعاون نہیں کررہی، میں کوشش کروں گا کہ یہ تعاون حاصل ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ کراچی سمیت سندھ کے حوالے سے جو پیکجز نظر میں ہیں ان پر کام ہو اور کراچی پیکج کے لیے سندھ حکومت کو وفاقی حکومت کے ساتھ کام کرنا ہوگا کیونکہ جب تک سندھ حکومت تعاون نہیں کرے گی کراچی میں کام نہیں ہوسکتا۔