تحریک انصاف کے اہم لیڈر نے عمران خان کو ننگا کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق حکومتی ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم نے انکشاف کیا ہےکہ سعودی عرب سے آنے والا ایک ارب ڈالر کا قرضہ عمران خان نے صرف 16 دن میں اڑا دیا. کب تک قرضوں سے ملک چلایا جائے گا؟ ملکوں میں دوستی نہیں مفادات ہوتے ہیں، دنیا میں کہیں مفت لنچ نہیں ملتا۔

انہوں نے کہا کہ گردشی قرضہ ماضی کے مقابلے میں ڈیڑھ گنا زیادہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، غیریقینی کی صورتحال میں کوئی کاروبار نہیں چل سکتا۔

ڈاکٹر فرخ سلیم نے بتایاکہ متحدہ عرب امارات سے 2.8 فیصد شرح سود پر قرض ملا جبکہ سعودی عرب سے بھی 3 فیصد سے زیادہ شرح سود پر قرض ملا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم کے مشیر رزاق داؤد نے عمران خان کی دورۂ چین کے دوران چینی کمپنی گیزوبا کے حکام سے ملاقات کرائی جو ان کی دورے میں کسی بھی نجی کمپنی سے واحد ملاقات تھی اور میں نے گیژوبا کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات کی تصویریں دیکھیں۔

ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ حکومت میں رہ کر اہم ٹھیکے لینا مفادات کا ٹکراؤ ہے، حکومت کی نیت درست لیکن قابلیت کا فقدان ہے، حکومتی عہدے کے ذریعے جیبیں گرم کرنا کرپشن ہے۔

ڈاکٹر فرخ سلیم کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر کی حکومتی پالیسی کے نتائج نہیں ملے، مہنگائی دو گنا بڑھ چکی ہے