پاکستان کنگھال ہو گیا: اسٹیٹ بینک

پاکستان کے سٹیٹ بنک نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں جس سے مراد لی جا رہی ہے کہ پاکستان کنگھال ہو گیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 7 ارب 28 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک ہفتے میں 17 کروڑ ڈالر بیرونی قرض اور دیگر ادائیگیاں کی گئیں۔

اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 1 کروڑ ڈالر کم ہو کر 6 ارب 55 کروڑ ڈالر ہو گئے۔

یاد رہے کہ اس ذخائر میں عرب ممالک سے ملنے والے قرضے بھی شامل ہیں.