عمران خان کا وزیر فیصل واوڈا بد معاشی پر اتر آیا

اسلام آباد: عمران خان کے بدمعاش وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی سے بد تمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے.

بدکردار وزیر نے پریس کانفرنس کے دوران مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد اور ٹھیکے کے معاملات سے متعلق گفتگو کی۔

اس دوران سوال جواب کے سیشن میں انگریزی اخبار کے ایک سینئر صحافی خلیق کیانی نے فیصل واوڈا سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین شہباز شریف پر تنقید کے حوالے سے سوال کیا۔

جس پر فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ میں آپ کا مائیک اٹھا کر سائیڈ پر رکھ دوں گا، آپ جیسے بزرگ صحافی سے اس طرح کے سوال کی امید نہیں کرسکتا تھا۔

وفاقی وزیر کی اس بدمعاشی پر تمام صحافیوں نے ان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔

صحافیوں کے احتجاج پر گھمنڈی فیصل واوڈا اپنی پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر بھاگ نکلا