سینیٹ میں تبدیلی، عمران خان کی آنکھوں سامنے اندھیرا چھا گیا

عمران خان کو حکومت سنبھالے چار مہینے گزر گئے اور قانون بنانے والی کمیٹیاں نہیں بنا سکے. مشکل اور منت سماجت سے کمیٹیاں بنیں تو اب ایک اور مشکل ان پڑی.

پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کو تبدیل کرنے کے لیے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی ٹھان لی ہے اور اس کام میں ن لیگ سمیت اپوزیشن ایک ساتھ ہیں.

ترجمان بلاول بھٹو زرداری سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ہم مناسب وقت پر صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے موقع پر جو کچھ ہوا وہ پیپلز پارٹی کے دامن پر دھبہ ہے، مگر ہم یہ دھبہ جلد دور کر دیں گے۔

جیو کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ مسلم لیگ ن بھی ان کا ساتھ دے گی، جس پر مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا جو بھی جمہوری عمل ہوگا ساری اپوزیشن مل کر فیصلہ کرے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چودھری بھی موجود تھے جو یہ بات سن کر چکرا گئے

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بات عمران خان کے لیے زلزلے سے کم نہیں.