سندھ کی قیادت کو پنجاب میں قید کیا جاۓ گا: عبدالعلیم خان

لاہور: پاکستان کے صوبہ پنجاب میں تحریک انصاف کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے سندھ کی قیادت کو پنجاب میں قید کرنے کا اعلان کر دیا ہے.

علیم خان نے شہباز شریف پر تنقید کر ساتھ ہی انکشاف کیا کہ اب شریف برادران کے ساتھ آصف زرداری کے لیے بھی ایک بیرک کا بندوبست ہو گا

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا سندھ میں وہی حشر کیا جاۓ گا جو نواز لیگ کا پنجاب میں کیا.

علیم خان نے کہا کہ صوبہ سندھ کی قیادت اور صوبائی حکومت کو نشانے میں لیتے ہوے کہا کہ اب حساب دینا ہوگا اور آصف علی زرداری کی سندھ کارڈ کھیلنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سمیت دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے بعد سندھ میں گورنر راج اور صوبائی حکومت کو تبدیل کیے جانے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔