اصل میں ان کو جھوٹ کی عادت ہے

مسلم لیگ ن کی ترجمان اور رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پہلے کہا کہ ڈالر کی قیمت ٹی وی سے پتا چلی، پھر وزیرخزانہ نے کہا میں نے پہلے سے بتا دیا تھا،ان کے جھوٹوں پر شعر کہنا چاہوں گی۔

جھوٹوں نے جھوٹوں سے کہا ہے سچ بولو، سرکاری اعلان ہوا ہے سچ بولو
گھر کے اندر جھوٹوں کی اک منڈی ہے، دروازے پر لکھا ہے سچ بولو

مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہناتھا کہ یہ کارکردگی ہے اور یہی اصل حقیقت ہے اس حکومت کی، اصل میں ان کو جھوٹ کی عادت ہے۔