گلگت میں پیپلزپارٹی کا راج، بڑے جلسے کی تیاری

گلگت: پیپلز پارٹی نے گلگت کے پولو گراؤنڈ میں پنڈال سجا لیا جس میں بڑی تعداد میں شرکاء کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور پنڈال پہنچنے والے شرکاء کو واک تھرو گیٹس سے گزر کر اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کریں گے جب کہ جلسہ گاہ کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کا جوش بتا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد وفاقی جماعت ہے۔

ترجمان بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یوٹرن لینے والے کیا جانیں کہ وفاق کے مسائل کیا ہیں اور وفاق کو کیسے متحد رکھا جا سکتا ہے، پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کے حق ملکیت اور حق حکمرانی کی جدوجہد کا ہراول دستہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی وفاق کو متحد رکھنے اور سب کو حقوق دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، ہماری جماعت نے گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دیے جو گزشتہ دور میں چھیننے کی کوشش کی گئی۔

بلاول بھٹو کے ترجمان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حق ملکیت اور حق حکمرانی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونے دیں گے