کینیڈن وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ

پاکستانی اور کینیڈین وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ گزشتہ روز ہوا جس میں آسیہ بی بی کے معاملے سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کینیڈا کے وزیر خارجہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے اور اس حوالے سے وزیراعظم کی تقریر کو سراہا۔

شاہ محمود قریشی سے ڈاکٹرفوزیہ صدیقی کی ملاقات

ترجمان کے مطابق کینیڈین ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آسیہ بی بی پاکستانی شہری ہے اور پاکستان ان کے قانونی حقوق کا مکمل احترام کرتا ہے۔