حکومت اور اتحادیوں کی اہم میٹنگ کی ویڈیو لیک

لاہور: جہانگیر ترین، پرویز الہی اور وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ کی گورنر پنجاب کے خلاف سازش کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ جہانگیر ترین سے چوہدری سرور کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ

مسلم لیگ (ق) کی اعلیٰ ترین قیادت پرویز الہی نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے گورنر پنجاب چوہدری سرور کی شکایت کی ہے۔

اردو ورلڈ نیوز کو ملنے والی خبروں کے مطابق تحریک انصاف کے جہانگیر ترین نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی اور طارق بشیر چیمہ سمیت مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال، پنجاب حکومت کے معاملات اور دیگر اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کو کنٹرول کیا جائے، وہ آپ کے وزیر اعلی کو نہیں چلنے دے رہا۔

طارق بشیر چیمہ کی بات پر چوہدری پرویز الہٰی بھی ہاں میں ہاں ملاتے رہے۔

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ پہلے رانا ثنا اللہ تھا اب حمزہ شہباز تنقید کرتا ہے، حمزہ شہباز مجھے اور عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتاہے، وہ پنجاب حکومت سے زیادہ مجھ پر تنقید کرتا اور عمران خان سے زیادہ مجھ پر حملے کرتا ہے۔