ثاقب نثار بیرون ملک ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے متحرک ہو گئے

پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار اب بیرون ملک ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے متحرک ہو گئے ہیں. اس سلسلے میں وہ اپنا پہلا شو لندن میں کریں گے.

اس شو کا انعقاد سنٹر فار پولیسی ڈیمنشن نے لندن میں کیا ہے. بایس نومبر کو منعقد ہونے والے شو کے چیف گیسٹ ثاقب نثار ہیں.

اس شو میں ایک عام میز کی ٹکٹ ایک ہزار پونڈ ، وی آئی پی میز کی ٹکٹ دو ہزار پونڈ ، عام سیٹ کی ٹکٹ ایک سو پونڈ جبکہ وی آئی پی سیٹ کی ٹکٹ دو سو پونڈ رکھی گئی ہے