نا معلوم دباؤ کے پیش نظر معروف اینکر طلعت حسین کا پروگرام نیا پاکستان بند

جیو نیوز کی انتظامیہ نے نا معلوم دباؤ کے پیش نظر معروف اینکر طلعت حسین کا پروگرام نیا پاکستان بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

جیو کی جانب سے اس بارے میں پروگرام سے منسلک تمام افراد کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق طلعت حسین اور ان کی نیا پاکستان پروگرام کی ٹیم کو جیو کی جانب سے فارغ کرنے کے نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں اور نومبر کے اختتام کے ساتھ ہی نیا پاکستان پروگرام بھی ختم کر دیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ پاکستان میں میڈیا اور اس سے وابستہ ایسے صحافیوں و اینکرز کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کیلئے ملازمت سے برطرف کیا جا رہا ہے جو مقتدر طبقے اور تحریک انصاف کی حکومت کے ناقد سمجھے جاتے ہیں ۔

شاہ زیب خان نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی درگت بنا دی

اس سے قبل وقت نیوز سے مطیع اللہ جان، کیپیٹل ٹی وی سے مرتضی سولنگی اور ڈان نیوز سے نصرت جاوید کو فارغ کیا جا چکا ہے ۔ نئی حکومت آنے کے بعد معاشی مجبوریوں اور حالات کی تنگی کا بہانہ بنا کر میڈیا اداروں نے سینکڑوں کارکنوں کو برطرف کیا ہے

پاکستان پر ستر سال سے قابض طبقہ جیو پر ہی پیش کیے جانے والے شاہزیب خانزادہ کے پروگرام سے بھی ناخوش ہیں.

A Wife Washed Away