قانون ہاتھ میں لینے والوں کونشان عبرت بنائیں گے

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا کہ قانون توڑنے والوں کے معاملے میں کوئی سمجھوتا نہیں کیاجائے گا،اگر سپریم کورٹ کوئی فیصلہ دیگی تو اس پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔جو قانون توڑے گا اس کیخلاف مثالی کارروائی کی جائے گی۔

لاہورپولیس نے تاریخ میں پہلی باربہت اچھاکام کیا

شہریار آفریدی نے کہا کہ اپوزیشن نے توہین آمیزخاکوں پرحکومتی اقدام کی تعریف کی،جو ایوان میں بولتے ہیں کہ تعاون کریں گے ان کے کارکنوں نے باہر ہنگامہ آرائی کرائی،ہم نمبربنانے کیلئے گرفتاریاں نہیں کررہے۔گزشتہ دنوں احتجاج کے موقع پر تمام پارٹیاں ایک پیج پر تھیں۔انھوں نے کہا کہ تحریک لبیک والوں سے کل بھی میٹنگ ہوئی، وزیراعظم کوتفصیلات سے آگاہ کروں گا۔