زرداری صاحب کچھ بھی کرلیں مقبول ہونے کا چانس نہیں

فواد چودھری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ اپوزیشن اپنے دورمیں پیسے ٹھکانے لگانے کیلئے بینکوں کواستعمال کرتی رہی،معاملات سامنے آئے ہیں حکومت بھرپوراقدامات کرے گی ،

بینکوں سے ڈیٹاچوری سے متعلق پیپلزپارٹی،(ن)لیگ کے ماہرین بہترجواب دے سکتے ہیں،وفاقی وزیر نے کہا کہ زرداری کے آج کل کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہئے ،انہیں ہر بات غلط موقع پر یاد آتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بارے میں زرداری صاحب نے درست کہا ۔