وزیرمملکت علی محمد خان نے حکومتی رکن کے نجی بل کی مخالفت کردی

تفصیلات کے مطابق حکومتی مخالفت کے باوجود پی ٹی آئی رکن رمیش کمارنے بل پیش کردیا،رمیش کمار نے متروکہ وقف املاک ترمیمی بل پیش کرنے کی اجازت مانگی تھی جس کی حکومتی ارکان نے مخالفت کی۔

وزیرمملکت علی محمدخان کی مخالفت پررائے شماری کرائی گئی،گنتی میں حکومت کوشکست ہو گئی ،ایوان کی منظوری کے بعد نجی بل متعلقہ کمیٹی کو ارسال کر دیا گیا ۔