جب تک کوئی معاشی پلان نہ ہوبھیک ہی ملتی ہے،مریم اورنگزیب

مسلم ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب تک کوئی معاشی پلان نہ ہوبھیک ہی ملتی ہے ،حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی اورمنصوبہ موجودنہیں۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم نے انتخابی دھاندلی سے متعلق وائٹ پیپرپرکام تقریباً مکمل کرلیاہے،

عوام کا سوال ہے کہ گنتی کے وقت پولنگ ایجنٹ موجود کیوں نہیں تھے؟پارلیمانی کمیٹی کے کام میں تیزرفتاری آنی چاہیے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی پربنائی گئی کمیٹی کا اجلاس روزہونا چاہیے،2018کے انتخاب میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے،آج تک بھی کئی امیدواروں کوفارم 45نہیں ملا۔