ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں اتنا زیادہ اضافہ

سونے کی قیمت میں 1700 روپے فی تولہ اضافے سے اس کی قیمت 62 ہزار روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونے کی قیمت میں 1457 روپے اضافے سے اس کی قیمت 53155 روپے ہوگئی ہے۔حیرت انگیز طور پر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت سات ڈالر کمی سے 1187 ڈالرز فی اونس پرآگئی ہے۔

پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بھی بے پناہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے صرف ایک دن میں ملک کے بیرونی قرضے 900 ارب سے تجاوز کرگئے ہیں۔ انٹر بینک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں 9 روپے 39 پیسے کمی آئی ہے۔

ضرور پڑھیں: چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل کے درمیان سخت تلخ کلامی

منگل کی صبح انٹر بینک میں ڈالر نے اڑان بھری تو 137 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا لیکن بعد میں اس کی تیزرفتاری میں کمی آئی اور انٹربینک میں ڈالر 133 روپے 64 پیسے کا ہو گیا۔رواں برس جولائی میں ڈالر کی قیمت 131 روپے تک جا پہنچی تھی لیکن گزشتہ دو ماہ کے دوران 126 روپے سے نیچے رہی تھی۔