پاکستان کی فوج کا خفیہ خط لیک

پاکستان کی فوج کا خفیہ خط لیک ہوا ہے. سوشل میڈیا پر لیک ہونے والے اس خط میں فوج کے افسران کے استعمال کے لیے پچیس سو پچاس کاروں کے خریداری کی بات کی ہے

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فوج قانون میں دیے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوے ضرورت محسوس کرتی ہے. فوج کے افسران کے لیے ہونڈا اٹلس کی 2550 کاریں، جس کی مالیت چار ارب ستاون کروڑ روپے ہے

مزید پڑھیں

سیاست میں فوج پس پردہ ہے

پاکستانی فوج کی جانب سے خاموش لیکن مؤثر انداز میں رپورٹنگ کرنے پر پابندیاں لگائی گئی ہیں: سی پی جے

پاکستانی فوج نے انگور اڈا کا علاقہ افغانستان کو غیر قانونی طور پر کیوں دیا؟

خط میں اس بات کی تاکید کی گئی ہے کہ ان کاروں کا آرڈر ہونڈا اٹلس کو دیا جانا چاہیے

اسی خط میں ذکر کیا گیا ہے کہ فوجی افسران کی پرانی کاریں اب زیادہ چلنے کے قابل نہیں اور ان کی مرمت کا خرچہ بڑھتا جا رہا ہے اور نئی حاصل ہونے والی کاریں فوج کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے افسران میں دیں جائیں گیں جس کا ذکر دوسرے صفحے پر ہے

من پسند کاروں کی تفصیل دوسرے صفحے پر درج ہے. ہونڈا اٹلس کمپنی اس بات کو یقینی بناۓ کہ کاریں چھ ماہ کے اندر آنا شروع ہو جائیں

اس خط کی کاپی فوج اور دوسرے شعبوں کو بھیجی گئی ہے

یاد رہے کہ اس خط پر فوج یا حکومت کی جانب سے تردید سامنے نہیں ائی اور دوسری طرف سوشل میڈیا پر صارفین اس عمل کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ پیسوں کی کمی کے شکار پاکستان میں افسران کس طرح عیاشی کر رہے ہیں اور کس طرح ٹھیکے من پسند کمپنیوں کر بغیر ٹینڈر کے دے رہے ہیں