میرابات کرنے کا دل نہیں کرتا،بولوں گا لیکن ابھی نہیں

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پہلے بھی بتایا تھا ابھی کسی اور کیفیت میں ہوں،میرابات کرنے کا دل نہیں کرتابولوں گا لیکن ابھی نہیں۔

احتساب عدالت کے صحافی کے سوال ”میڈیا سے بات کریں گے “کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ میری شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے،سابق خادم اعلیٰ نے محنت اور جانفشانی سے کام کیا،

شہبازشریف نے صبح دیکھی نہ شام،دن رات کام کیا، نوازشریف کا کہناتھا کہ شہبازشریف نے خود کو بیمار کر لیااور کینسر میں مبتلا ہو گئے،شہبازشریف نے محنت اور لگن سے قوم کی خدمت کی ۔