پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز بیٹنگ جاری

پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز بیٹنگ جاری ہے۔جس میں پاکستان نے 4وکٹوں کے نقصان پر 261رنز بنا لئے ہیں۔

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں قومی ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز 255 رنز تین وکٹوں کے نقصان سے دوبارہ شروع کیا تو حارث سہیل اور محمد عباس مجموعی سکور میں 5 رنز کا اضافہ ہی کیا تھا کہ محمد عباس پیٹر سڈل کی گیند پر کلین بولڈ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے وہ 26 گیندوں پرمحض ایک رن ہی بنا سکے۔