پاکستان کے سابق سفیر اور اشتہاری ملزم حسین حقانی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی سے متعلق معاملے کی سماعت سپیشل جج سینٹرل ارم نیازی نے کی۔اس موقع پر ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی ۔ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق حسین حقانی نے سفارتخانے کے 2 ملین ڈالرفنڈزمیں خوردبرد کی اور حسین حقانی جان بوجھ کرروپوش ہوچکاہے

حکمران ہوش کے ناخن لیں اورناکامیوں کا بدلہ طلبہ سے نہ لیں

جبکہ حسین حقانی کے کراچی میں گھر پراشتہارچسپاں کیاگیا۔ایف آئی اے کی رپورٹ پرعدالت نے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اور اشتہاری ملزم حسین حقانی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے فائل داخل دفترکردی۔