عمران خان کی فرانس کے اصلی صدر سے بات

اسلام آباد: آخر کام وزیر اعظم عمران خان کو فرانس کے اصلی صدر ایمانویل میکرون نے ٹیلی فون کر دیا اور خوش قسمتی سے عمران خان اس وقت کسی میٹنگ میں نہیں تھے وگرنہ آپسی تعلقات میں دوبارہ کھٹائی پڑ جاتی

پاکستان کے حکومتی اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے ٹیلی فون کرکے دو طرفہ تعاون اور رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے فرانسیسی صدر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ دو طرفہ وسیع البنیاد تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے فرانسیسی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جو ایمانویل میکرون نے قبول کرلی۔

وزیر اعظم عمران خان نے فرانسیسی صدر کو خطے کی صورت حال پر بریف کیا، افغانستان میں قیام امن کی اہمیت، بھارت سے تعلقات پر بھی آگاہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کے لیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان سے صحافیوں سے میٹنگ کے دوران انکشاف کیا کہ ابھی فرانس کے صدر کا فون آیا تھا لیکن میں نے انھیں بعد میں فون کرنے کا کہا ہے. بعد میں عمران خان کی بات جھوٹی ثابت ہوئی اور فرانس کے اسلام آباد میں سفارت خانے نے بتایا کہ یہ فون انہوں نے فرانس کے صدر کی عمران خان سے فون پر بات کا وقت طہ کرنے کیلیے کیا تھا