وزیراعظم بننے کے ایک ماہ بعد تک عمران خان نے مزار قائد پر حاضری نہ دی

جہاں پاکستان کی تاریخ میں عمران خان نے کئی اعزازات اپنے نام کیے وہیں انھیں یہ اعزاز بھی حاصل ہوا ہے کہ خان نے وزیر اعظم بننے کے ایک ماہ تک قائد اعظم کے مزار پر حاضری نہیں دی

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بلآخر 16 ستمبر کو شہر قائد جائیں گے اور مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 14 ستمبر کو جائیں گے، جبکہ عمران خان 16 ستمبر کو جائیں گے۔ صدر اور وزیراعظم مزار قائد پر فاتحہ خوانی کریں گے۔ منصب سنبھالنے کے بعد دونوں کی پہلی بار کراچی آمد ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی ہو گا، جس میں کراچی کے امن سمیت متعدد امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ عمران خان پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور سینئر رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔

نواز شریف کیس: واجد ضیاء کے بیان میں دوبارہ