یورپی ماڈل کو پاکستانی عدالت میں دیکھ کر سب کی رالیں ٹپکنے لگیں

لاہور: منشیات اسمگل کیس میں یورپی ماڈل ٹریزا ہیلسکی کو عدالت میں دیکھ کر سب کی رالیں ٹپکنے لگیں

ماڈل اس طرح سج دھج کر عدالت میں پیش ہوئیں کہ ایان علی کو مات دے دی

تفصیلات کے مطابق 21 سالہ ٹریزا ہیلسکی کا تعلق یورپی ملک جمہوریہ چیک سے ہے، اسے رواں برس لاہور ایئر پورٹ سے متحدہ عرب امارات جاتے ہوئے اس وقت گرفتارکیا گیا تھا جب اس کے سامان سے 9 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی تھی۔

ٹریزا منشیات اسمگلنگ کیس عدالت کے زیرسماعت ہونے کی وجہ سے آج پیشی ہوئی

بدھ کے روز ٹریزا کو لاہورکی سیشن عدالت میں پیش کیا گیا لیکن غیرملکی ماڈل کورنگے ہاتھوں گرفتار کرنے والے کسٹم انسپکٹر کا بطور گواہ بیان قلمبند نہیں کیا جاسکا۔

جج نے کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب عدالت میں پیشی کے دوران ٹریزا اپنی سج دھج کے باعث جج، سائلین، میڈیا اورعملے کی مرکز نگاہ بن گئی

سیاہ کرتے اورنیلی جینز کے ساتھ انہوں نے دوپٹہ لیا ہوا تھا، ٹریزا جہاں آنکھوں پر چشمہ لگا کرسورج کے گرم شعاعوں کو روکنے کی کوشش میں مصروف تھی وہیں وہ کاغذ کے ٹکڑے کی مدد سے گرمی کا زورتوڑنے کے لیے خود کو پنکھا بھی جھل رہی تھی۔

وکیل اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ آتے ہوئے جب ٹریزا نے دیکھا کہ ان کی وڈیو بنائی جارہی ہے تو اس انداز سے مسکرائیں کہ جیسے وہ عدالت میں پیشی کے لیے نہیں بلکہ ماڈلنگ پر جارہی ہو۔