سٹی تھانہ پولیس نے اپنی بکنے کی روایت قائم رکھتے ہوے رشوت لے کر معاملہ دبا دیا

جلالپور جٹاں (اردو ورلڈ نیوز) سٹی تھانہ پولیس نے اپنی بکنے کی روایت قائم رکھتے ہوے رشوت لے کر معاملہ دبا دیا

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس جلال پور جٹاں نے سیاسی شخصیت کے ڈیرے پر جوا کھیلتے جواری پکڑ کر ایف آئی ار میں دوسرا ڈیرہ شامل کر لیا

نمایندہ اردو ورلڈ نیوز کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے مخبر کے اطلاع پر ایک ڈیرے پر چھاپہ مار کے جوا کھیلتے ٩ جواریوں کر گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم بھی قبضے میں لے لی.

ایس ایچ او حافظ مشتاق کے وقوعہ کے بعد تصدیق کی کہ سیاسی شخصیت کے ڈیرے پر کامیاب چھاپہ مارا گیا ہے

تاہم جب ایف آئی ار کا اندراج ہوا تو سیاسی شخصیت کا نام نکال کر کسی دوسری جگہ کا نام شامل کر لیا گیا اور جس جگہ پر چھاپہ مارا گیا اس جگہ کا ذکر ختم کر دیا گیا

یاد رہے کہ ایس ایچ او حافظ مشتاق کے علاقے میں آنے کے بعد جرم کی دلدل میں ڈوبے جلال پور جٹاں میں جرم کا گراف مزید اونچا چلا گیا ہے اور مجرم دن دھاڑے وارداتوں میں ملوث ہیں