ڈنمارک: تاسترپ میں چلتی گاڑی میں آگ لگ گئی

ڈنمارک: تاسترپ میں چلتی گاڑی میں آگ لگ گئی

ڈنمارک کے شہر تاسترپ میں چلتی گاڑی میں آگ لگ گئی. گاڑی کے ڈرائیور کے مطابق وہ گاڑی معمول کے مطابق چلا رہا تھا لیکن جب گاڑی تاسترپ ہود گید (مین سڑک) پر پہنچی تو انجن سے ہلکا ہلکا دھواں آنا شروع ہو گیا

انہوں نے گاڑی کو روک کر گاڑی کا انجن چیک کرنے کی کوشش کی تو دھواں زیادہ ہو گیا اور ساتھ ہی کچھ دیر میں گاڑی کے اگلے حصے میں آگ بھڑک اٹھی

فوری طور پر آگ بجھانے والے عملے کو بلایا گیا جس نے کمال پھرتی سے پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور آگ کو ایندھن اور دوسرے حصے تک پہنچنے سے روکا

گاڑی میں بیٹھے تمام مسافر اس حادثے میں محفوظ رہے اور کسی کو کوئی خراش نہ پہنچی

حادثے کی شکار گاڑی فاتی مسجد کوپن ہیگن کی ملکیت بتائی جاتی ہے اور مکمل انشورنس کی وجہ سے تمام نقصان کی بھرائی انشورنس کمپنی کرے گی