جلالپور جٹاں: نامعلوم مشکوک اے ایس آئی کے بھتہ گینگ سے تعلقات

جلالپور جٹاں: نامعلوم مشکوک اے ایس آئی کے بھتہ گینگ سے تعلقات

جلالپور جٹاں – اردو ورلڈ نیوز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جلالپور جٹاں میں بھتے کے خلاف مبنیہ پولیس کاروائی ایک نامعلوم مشکوک اے ایس آئی کی وجہ سے سست روی کا شکار ہو گئی ہے

اس نامعلوم مشکوک اے ایس آئی کے بھتہ گینگ سے تعلقات بتاۓ جاتے ہیں

تازہ ترین صورت حال کے مطابق پولیس کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور بھتہ خور سر عام شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں

یاد رہے کہ اردو ورلڈ نیوز کو ذرائع سے خبر ملی تھی کہ گجرات کے ضلع جلالپور جٹاں میں بھتہ مافیا نے شہر میں کہرام برپا کر رکھا ہے

بھتہ مافیا کی کاروائی میں جلالپور جٹاں کے محلہ جناح کالونی کے ایک مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی جسے پولیس کی چاق و چوبند 15 سروس نے موقع پر پہنچ کر ناکام بنایا

تفصیلات کے مطابق بھتہ مافیا کی سرغنہ غزالہ بیگم عرف غزالی نے اپنے گینگ کے ساتھ مل کر تمام تالے توڑتے ہوے ایک مکان پر قبضہ کر لیا

قبضہ مافیا کی طرف سے مکان پر قبضے کی اطلاع ملتے ہی 15 سروس حرکت میں آ گئی اور موقع پر پہنچ کر مافیا کے گروہ کو بھاگنے پر مجبور کر دیا

قبضہ مافیا کے خلاف جلالپور جٹاں کے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا جا چکا ہے. تھانہ سٹی کے ایس ایچ او کے مطابق مجرمان کے خلاف کاروائی جاری ہے