پرویز الہی تحریک انصاف کی صفوں میں گھس گیے، جوڑ توڑ جاری

لاہور (اردو ورلڈ نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے انتخاب عثمان بزداراور حمزہ شہبازکے درمیان ہو گا،شیڈول کے مطابق اجلاس 11 بجے شروع ہونا تھا۔

اجلاس سے قبل سپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالٰہی سے نامزدامیدوارعثمان بزدارنے ون ٹو ون ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پرتبادلہ خیال کیا گیا،عثمان بزدارخودپرلگنے والے الزامات کاایوان میں جواب دیں گے۔

دریں اثنا آزادارکان پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے سپیکرچیمبرمیں ملاقات کی،ملاقات کرنےوالوں میں احمد علی اولکھ ،جگنومحسن اور معاویہ اعظم شامل ہیں،تحریک انصاف اوراتحادی ق لیگ نے عثمان بزدارکوووٹ دینے کی درخواست کی۔