عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی گھر میں شدید اختلافات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی بہنیں حلف برداری کی تقریب میں شریک نہیں ہوئیں۔

نجی اخبارروزنامہ جنگ کے مطابق عمران خان کی بہنیں لاہور میں رہائش پذیر ہیں اور وہ وزیر اعظم کی حیثیت سے بھائی کے حلف اٹھانے کی تقریب میں شریک نہیں ہوسکیں۔عمران خان کی بہنیں بھائی کی تیسری شادی کی بھی کسی تقریب کا حصہ نہیں بنی تھیں۔

جس کے پیچھے خاندانی اختلافات بتاۓ جا رہے ہیں

واضح رہے کہ عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں ان کے بیٹے بھی شریک نہیں ہوئے جس پر جمائما کا کہناتھا کہ وہ شریک ہونا چاہتے تھے لیکن عمران خان نے انہیں روک دیا۔