جلالپور جٹاں: بھتہ مافیا شہر میں سرگرم

جلالپور جٹاں: بھتہ مافیا شہر میں سرگرم

جلالپور جٹاں (اردو ورلڈ نیوز) انتہائی معتبر ذرائع سے ملنے والی خبر کے مطابق گجرات کے ضلع جلالپور جٹاں میں بھتہ مافیا نے شہر میں کہرام برپا کر رکھا ہے

بھتہ مافیا کی تازہ ترین کاروائی میں جلالپور جٹاں کے محلہ جناح کالونی کے ایک مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی جسے پولیس کی چاق و چوبند 115 سروس نے موقع پر پہنچ کر ناکام بنایا

جلالپورجٹاں: سرکاری نوکری سے کروڑوں روپے رشوت لینے والا ملازم

تفصیلات کے مطابق بھتہ مافیا کی سرغنہ غزالہ بیگم عرف غزالی نے اپنے گینگ کے ساتھ مل کر تمام تالے توڑتے ہوے ایک مکان پر قبضہ کر لیا

قبضہ مافیا کی طرف سے مکان پر قبضے کی اطلاع ملتے ہی 115 سروس حرکت میں آ گئی اور موقع پر پہنچ کر مافیا کے گروہ کو بھاگنے پر مجبور کر دیا

قبضہ مافیا کے خلاف جلالپور جٹاں کے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا جا چکا ہے. تھانہ سٹی کے ایس ایچ او کے مطابق مجرمان کے خلاف کاروائی جاری ہے اور اس سلسلے میں گروہ کے کئی ممبران کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور بھاگنے والے ملزمان کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں

یاد رہے کہ تھانہ سٹی کے ایس ایچ او اپنی فرض شناسی اور ایمانداری کے لیے علاقے میں مشہور ہیں اور ان کی علاقے میں تعیناتی سے علاقے کے مجرم پیشہ افراد سخت پریشان ہیں