پی آئی اے کی حج پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

پی آئی ا ے کی جدہ جانے والی حج پرواز پی کے2057 جیسے ہی رن وے کے ٹیک آف مقام تک پہنچی، جہاز کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا

کپتان نے ایمرجنسی بریک لگائی تو بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کے 4ٹائر پھٹ گئے۔ اس دوران بزرگ و خواتین عازمین حج کی چیخیں نکل گئیں۔مسافروں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا اور عملے کو مدد کے لیے پکارتے رہے۔

بعد ازاں جہاز کے کپتان اور عملے نے تمام عازمین حج کو پرسکون رہنے کی تلقین کی۔انجینئرز نے جہاز کی مرمت کیلئے8 گھنٹے کا وقت مانگ لیا۔ انتظامیہ نے 389 عازمین حج کو لاؤنج منتقل کر دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here