نیب نے مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدرامیرمقام کو کل طلب کر لیا

پشاور-قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدرامیرمقام کو کل(جمعرا ت )2اگست کو طلب کر لیا۔

نیب حکام کے مطابق مسلم لیگ ن کے صوبائی صدرامیرمقام پر آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کاالزام ہے اور ان کے اثاثوں کی انکوائری کی جا رہی ہے۔نیب کے مطابق امیر مقام پر اسلام آباد، لاہور پشاور میں جائیدادیں جب کہ سوات، شانگلہ اور پشاور میں زرعی اراضی خریدانے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ نیب خیبرپختونخوا س سے پہلے بھی مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدرامیرمقام کو طلب کر چکا ہے اور انہوں نے نیب میں پیشی سے معذرت کرتے ہوئے وقت مانگا تھا۔