مودی کا یار کون؟ حامد میر سے سنیں

اسلام آباد (اردو ورلڈ نیوز) پاکستان میں انتخابات سے قبل مختلف سیاسی نعروں میں ایک نعرہ یہ بھی تھا ”مودی کا جو یار ہے ،غدار ہے ،غدار ہے

“لیکن اب پاکستان الیکشن سے آگے نکل کر اگلی حکومت کے قیام کی طرف بڑھ رہا ہے اور اب خطے کی خوشحالی کے لیے مودی اور اس کے ملک سے دوستی کی سنجیدہ بحث بھی شروع ہو گئی ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے عمران خان کو ٹیلی فونک مبارکباد دئیے جانے پر لوگ عمران خان کو وہ نعرہ یاد کر وا رہے ہیں کہ ”مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے“۔اس معاملے پر معروف اینکر پرسن حامد میر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے کہا کہ نواز شریف کے یار نے نواز شریف کے دشمن کو فون کر کے مبارکباد دی ،یہ پاکستان کی سنگدل سیاست ہے ،اب نواز شریف مودی کا یار نہیں ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here