عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے والا سچا ہیرا

پشاور (اردو ورلڈ نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک ایسے جوہری ہیں جو سچے ہیری ہی پہچان منٹوں میں کر لیتے ہیں

ایسے ہی ایک نایاب ہیرے کی تلاش انہوں نے حالیہ الیکشن میں کی

پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آنے والی تحریک انصاف نے مومنہ باسط کو بھی تلاش کیا اور انھیں موقع دیا کہ وہ اپنے اندر چھپے ٹیلنٹ کو باہر لے کر آئیں

مومنہ باسط پی ٹی آئی ہزارہ ریجن کی صدر ہیں اور مخصوص نشستوں پر خیبر پختونخوا اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کیلئے مخصوص نشستوں کی تعداد 21 ہے ۔

تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو 15 خواتین کی ترجیحی فہرست جمع کرائی گئی ہے جس میں مومنہ باسط کا نام بھی شامل ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں دو تہائی اکثریت کے باعث مومنہ باسط کی سیٹ بھی کنفرم ہوچکی ہے اور انہیں مبارکبادیں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں دو تہائی اکثریت کے باعث مومنہ باسط کی سیٹ بھی کنفرم ہوچکی ہے اور انہیں مبارکبادیں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔مومنہ باسط گزشتہ کئی سال سے عمران خان کے شانہ بشانہ انتھک کام کر رہی ہیں اور ایک ایسے علاقے (ہزارہ) جو کہ ن لیگ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے سے بطور صدر فرنٹ لائن پر پارٹی کو لیڈ کر رہی ہیں۔

مومنہ باسط گزشتہ کئی سال سے تحریک انصاف کیلئے انتھک کام کر رہی ہیں اور ایک ایسے علاقے (ہزارہ) جو کہ ن لیگ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے سے بطور صدر فرنٹ لائن پر پارٹی کو لیڈ کر رہی ہیں۔

مومنہ باسط نے الیکشن کے دوران بھی پارٹی کی بھرپور مہم چلائی اور اہم نشستوں پر پارٹی کیلئے فتح سمیٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔