امریکہ نے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کی فروخت کی ٹاپ لسٹ میں شامل کرلیا

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ نے بھارت کو سٹریجٹک تجارتی اختیارات ون کا درجہ دیتے ہوئے دہلی کیلئے ہائی ٹیکنالوجی اشیا کی فروخت پر برآمدی کنٹرول میں نرمی پیدا کردی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر تجارت ریلبرروس نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ بھارت سیکیورٹی اور اقتصادی تعلقات کے اعتراف میں نئی دہلی کو سٹریجٹک تجارتی اختیارات ون کا درجہ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ درجہ بھارت کے لئے برآمدی کنٹرول کے حوالے سے انتہائی اہم تبدیلی ہے کیونکہ اس درجے کے بعد ملک کو برآمدات دوبارہ برآمد اور مخصوص اشیا کی منتقلی کے حوالے سے وسیع پیمانے پر سہولیات میسر آئی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت یہ درجہ والے 36ممالک کی فہرست میں واحد جنوبی ایشیائی ملک ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here