عمران خان کی جیت سے امید پیدا ہوئی ہے

رشی کپور نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان کی تقریر کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ آپ نے پاک بھارت تعلقات پر جو گفتگو کی میں بھی پچھلے دو دنوں سے مختلف ٹی وی چینلز پر یہی کہہ رہا ہوں۔

رشی کپور کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 1971ء سے جاری جھگڑا آج تک حل نہیں ہوسکا اس مسئلے پر مل بیٹھ کر کوئی نتیجہ نکالنا چاہئے ورنہ کیا ہم ہمیشہ اسی طرح لڑتے رہیں گے جبکہ پوری دنیا اپنے اپنے مسائل حل کررہی ہے تو پھر ہم کیوں نہیں کرسکتے۔