سکینڈلز گرل وینا ملک معیاری کام کی تلاش میں

لاہور(آئی این پی) فلم سٹار وینا ملک نے کہا ہے کہ جذباتی فیصلوں سے زندگی تباہ ہوجاتی ہے ‘ کامیاب زندگی کے لیے تلخی نہیں صبر کر نا چاہیے۔

وینا ملک نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میں کہا ہے کہ شوبز سے دور ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

انہوں نے کہا کہ میں صرف معیاری کام ہی کروں گی۔

میں نے زندگی میں بعض اوقات جذباتی فیصلے کیے ہیں جن کی وجہ سے مشکلات آئی ہیں اس لیے میں اب سمجھ چکی ہوں کہ کامیاب زندگی کیلئے انسان کو اپنے اندر زیادہ سے زیادہ صبر پیدا کر نا چاہیے کیونکہ جب آپ صبر کرتے ہیں تو آپ کیلئے کامیابیوں کے دوروازے بھی کھل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اسد خٹک اور اپنے بچے کیساتھ اب ایک کامیاب زندگی گزار رہی ہوں۔

یاد رہے کہ وینا ملک اپنے انتہائی بولڈ کام اور سکینڈلز کی وجہ سے ہر وقت میڈیا کی زینت بنتی ہیں