میں پاکستان سے محبت کرتی ہوں، اور پاکستان جانے کے لیے بے چین ہوں۔

انسٹاگرام کے نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے سونم کپور نے اپنے مداحوں کی جانب سےپوچھے گئے سوالوں کے کافی دلچسپ جوابات دئیے۔ ایک مداح کی جانب سے سونم سے سوال پوچھا گیا کیا آپ مسلمانوں سے محبت کرتی ہیں؟ جس کے جواب میں سونم نے کہا’’میں تمام عقائد کے لوگوں سے پیار کرتی ہوں اور میرا مذہب بھی مجھے یہی سکھاتا ہے۔‘‘

سونم کپور کے والد انیل کپور کا تعلق پاکستان کے شہر پشاور سے ہے، ایک تقریب کے موقع پر انہوں نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پشاور میں میرے آباؤاجداد کا گھر ہے،مجھے جب بھی موقع ملا پاکستان ضرور جاؤں گا۔