کیا اداکارہ نور اب پنکی پیرنی کے سابق شوہر شوہر خاورمانیکا سے شادی کر رہی ہیں؟

گزشتہ دنوں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اپنے سابق شوہر خاورمانیکا کیساتھ اداکارہ نوربخاری کی شادی کروارہی ہیں

عام انتخابات کے فوری بعد نکاح کی تقریب ہوگی جبکہ سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ نور کے سابق شوہر عون چوہدری کی بھی رضامندی کا دعویٰ کیاگیا

لیکن اب اس ضمن میں اداکارہ نور کا دو ٹوک موقف سامنے آگیا۔

بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ 9 سال بعد محفوظ، ملزم جیل سے پراسرار طور پر لاپتہ

اداکارہ نور نے اپنے تازہ ترین ویڈیو پیغام میں کہاکہ

’شادی کی تردید کرتی ہوں. انہوں نے بتایا کہ 10ماہ سے میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ چکی ہوں لیکن کچھ لوگ تاحال میرے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، وہ ہرماہ ہرلڑکے کیساتھ میری پانچویں شادی کی بے بنیاد خبربناتے ہیں اور یہ واقعی تکلیف دہ ہے ، اگر کسی کو کوئی افواہ پھیلانی بھی ہو تو ایسے شخص کیساتھ شادی کا دعویٰ کریں کہ کوئی ماننے والا ہو، دولہا میرا ہم عمر لگے، جس شخص کیساتھ شادی کی افواہ پھیلائی گئی ، وہ میرے باپ کی عمر کا ہے‘۔

انہونے نے مزید کہا کہ

متنازع چیف جسٹس وکیلوں کے ترلوں پر اتر آے

’کچھ لوگوں نے یہ بھی کہاہے کہ بشریٰ بی بی نے اپنے سابق شوہر کیساتھ شادی طے کروادی ہے اور یہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ وہ لوگ میرے بارے میں ایسی بات بھی کرسکتے ہیں ، میں ہمیشہ اپنے فیصلے خود کرتی ہوں اور کہیں سے کوئی رشتہ آنے کی صور ت میں بھی کبھی کسی کو نہیں بتایا۔

نور کا مزید کہنا تھاکہ ابتدائی طورپر میں نے سوچا کہ اس نوجوان کیخلاف مقدمہ دائر کروں جس نے ٹوئٹر پر یہ افواہ پھیلائی

لیکن جب میں نے رپورٹر ز سے پوچھا تو انہوں نے ہمیشہ یہی کہا کہ ذرائع سے خبرملی ، انہیں یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ہرشخص میری شادی کیلئے فکر مند ہے ، پاکستان میں اور بھی بہت سے مسائل ہیں، اس سے میری زندگی متاثر ہورہی ہے ، ذرائع بھی جعلی ہوسکتے ہیں۔

متنازع چیف جسٹس اور خواجہ حارث میں سخت مکالمہ، احتساب عدالت کو 6 ہفتے کا وقت مل گیا

مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’میں جب بھی شادی کروں گی تو اس کا کھلے عام اعلان کروں گی اور کچھ دیگر سلیبرٹیز کی طرح آپ سے کچھ بھی مخفی نہیں رکھاجائے گا۔ ویڈیو دیکھئے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here