راجکمار ہیرانی رنبیر کے ساتھ مزید 5 فلمیں کریں گے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے راجکمار ہیرانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے عامر خان اور سنجے دت کے ساتھ دو، دو فلمیں جن میں ’تھری ایڈیٹس‘، ’پی کے‘، منا بھائی ایم بی بی ایس‘ اور ’لگے رہی منا بھائی‘ کیں جو تمام سپر ہٹ رہیں لہذا میں جاننا چاہتا ہوں کہ آپ میرے ساتھ دوسری فلم کب کررہے ہیں۔

اداکار رنبیر کپور نے راجکمار ہیرانی سے شائستہ انداز میں یہ بھی پوچھا کہ وہ میرے ساتھ مزید کتنی فلمیں کریں گے جس پر راجکمار ہیرانی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’میں آپ کے ساتھ پانچ فلمیں اور کروں گا۔