جب بھی شادی کروں گی ،کھلے عام کروں گی

ایک وڈیو پیغام میں نوربخاری کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ میرے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، باقاعدگی سے میری شادی کی بے بنیاد خبرچلادی جا تی ہے جس سے مجھے تکلیف ہوتی ہے۔

کسی کوافواہ پھیلانی ہی ہو تو ایسے شخص کیساتھ میری شادی کی افواہ پھیلائیں کہ کوئی سننے والا اس خبر کو تسلیم کرلے ایسے شخص کے ساتھ شادی کی افواہ پھیلائیں جو میرا ہم عمر لگے،ایسے شخص کے ساتھ شادی کی افواہ نہ پھیلائیں جو میرے باپ کی عمر کاہو۔انہوں نے مزید کہا کہ میں جب بھی شادی کروں گی ،کھلے عام کروں گی ،کسی سے چھپ کر شادی نہیں کروں گی۔