فلم سنجو نے ایسا ریکارڈ بنایا کہ رنبیر کپور خوشی سے نہال

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ 200 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی ان کے کیریئر کی پہلی فلم بن گئی۔رنبیر کی ’سنجو‘ نے 7 دن کی کمائی میں عامر خان کی ’تھری ایڈیٹس‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے 7 روز میں 202 کروڑ 47 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا۔

فلم ’سنجو‘ کے شوز بھارت سمیت دنیا بھر میں کامیابی سے ہاوس فل جارہے ہیں جس کے بعد امید کی جارہی ہے کہ فلم جلد ہی 300 کروڑ کا ہندسہ بھی عبور کرلے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here