ریحام خان کی کتاب کے272 صفحات کس نے لکھے، بھانڈا پھوٹ گیا

ریحام خان کی کتاب کے272 صفحات لکھنے کا دعویٰ کرنےمبین رشید کا بھانڈا ریحام خان نے خود پھوڑدیا

سوشل میڈیا پر ریحام خان کی کتاب سے اقتباس کے طور پر جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے

ایسے میں مبین رشید نامی نوجوان نےدعویٰ کیا کہ وہ ریحام خان کے پروڈیوسر رہےہیں اورانہوں نےاس کتاب کے دوسوبہتر صفحات لکھےہیں

انکے اس دعوے کی بنیادپر کچھ میڈیا گروپس نے مبین کو پذیرائی دے کر مزید جھوٹ پھیلانے کی کوشش کی

مبین رشید کی گفتگو نشرہونے کے بعدریحام خان نے اپنے سوشل میڈیااکاؤنٹس کے ذریعے بتایا کہ صحافتی کیریئرکے دوران انکے ساتھ صرف تین پروڈیوسررہےہیں

ان میں ایک علی خان،دوسرے وسیم عباسی اور تیسرےوسیم احمد ہیں

ریحام نے ٹیوٹر پیغام میں یہ بھی لکھاکہ جو شخص انگلش میں ٹیکسٹ نہیں کرسکتا وہ کتاب کے 272 صفحات لکھنےکادعویداربن گیا ہے

اس ضمن میں ریحام خان کے ساتھ طویل عرصہ پروڈیوسررہنےوالے وسیم عباسی نے سٹیٹ ویوز کو بتایا کہ مبین رشید نامی شخص سرےسےکسی ادارے میں پروڈیوسررہےہی نہیں ہیں توانکا ریحام خان کا پروڈیوسر ہونا دور کی بات ہے۔اگروہ کسی ادارےمیں پروڈیوسررہےہیں تووہ تقرری کا لیٹرہی دکھادیں۔